تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

معروف کمپنی نے نئی گاڑی پاکستان میں متعارف کرادی

  24 دسمبر‬‮ 2016   |    02:44     |     کارو بار

اسلام آباد / کراچی (ڈیلی آزاد نیوز ڈیسک) پاکستان میں سوزوکی نے نئی گاڑی ویٹارا متعارف کرادی ہے۔سوزوکی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق معروف کار ساز کمپنی نے ہلکی ترین ایس یو ویز سیریز کی نئی ویٹارا گاڑی پاکستان میں متعارف کرادی ہے۔فورتھ جنریشن کی اس گاڑی کو پاکستانی موسم اور سڑکوں کے مطابق تیار کیا گیا ہے، اس نئی گاڑی ویٹارا جی ایل ایکس کی ابتدائی

قیمت 37 لاکھ 99 ہزار روپے ہے، جب کہ ویٹارا جی ایل پلس کی ابتدائی قیمت 34 لاکھ 90 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، ویٹارا میں 1.6 لیٹر کا قدرتی طور پر ہوا کھینچنے والا انجن نصب ہے جس سے یہ 6000 آر پی ایم پر 18 بریک ہارس پاور کی توانائی پیدا کرتی ہے۔اس سے قبل یہ ہی گاڑی یورپ سمیت دیگر ممالک میں بھی متعارف کرائی گئی ہے، جہاں اسے زبردست مقبولیت حاصل ہے۔ صرف 1185 کلو وزن والی ویٹارا مارکیٹ میں موجود ہلکی ترین ایس یو ویز میں سے ہے، جس کی بدولت یہ گاڑی زیادہ وزن اٹھانے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>