تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

پن بجلی گیس سے تین گنا مہنگی پڑ رہی ہے، پاکستان کا مستقبل گیس سے وابستہ ہے،وفاقی وزیر پٹرولیم

  25 دسمبر‬‮ 2016   |    03:07     |     کارو بار

اسلام آباد(ڈیلی آزادنیوزڈیسک )وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ توانائی کی دنیا میں گیس کی اہمیت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ موجودہ صدی تیل کی نہیں بلکہ گیس کی صدی ہے اورپاکستان کا مستقبل بھی گیس سے وابستہ ہے۔ موجودہ حالات میں گیس سے بجلی کی پیداوار ہائیڈل پاور سے بھی سستی پڑ رہی ہے جسکی وجہ سے دنیا بھر میں بجلی گھروں کو گیس پر منتقل کیا جا رہا ہے۔توانائی بحران کاسستا ترین حل گیس کا استعمال بڑھانے میں مضمر ہے۔ ایران یا ترکمانستان سے گیس کی فوری درآمد ممکن نہیں۔ وفاقی وزیر پٹرولیم خاقان عباسی نے یہ بات گزشتہ روز ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرئوف عالم سے ایک ملاقات کے دوران کہی۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں گیس کی پیداوار گزشتہ پندرہ سال سے جامد ہے اس لئے ایل این جی درآمد کی جا رہی ہے۔ایل این جی ٹرمینلز اور ری گیسی فیکیشن پلانٹس کی تعداد بڑھائی جا رہی ہے تاکہ توانائی کا بحران کم کیا جا سکے۔ پن بجلی گیس سے تین گنا مہنگی پڑ رہی ہے اور اس میں زیادہ وقت اور سرمایہ لگتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ رون87 معیار کا پٹرول صرف پاکستان اور صومالیہ میں استعمال ہو رہا ہے جس سے جلد جان چھڑا لی جائے گی ۔ ہم دنیا کا آلودہ ترین ڈیزل استعمال کر رہے ہیں جسکی درامد جنوری سے بند کر دینگے اور یورو ٹو معیار کا ڈیزل درامد کیا جائے گا۔ کویت تیل پیدا کرنے والا بڑا ملک ہے مگر وہاں تیل سے ایک واٹ بجلی بھی نہیں بنائی جاتی

بلکہ قطر سے ایل این جی درامد کر کے بجلی بنائی جاتی ہے جبکہ پاکستان میں تیل سے آٹھ ہزار میگاواٹ بجلی بنائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرئوف عالم نے کہا کہ سی این جی کی قیمت کی ڈی ریگولیشن حکومت کا کارنامہ ہے جس سے یہ صنعت ترقی کرے گی۔ سی این جی کا کاروبار اسی وقت قابل عمل ہو گا جب اسکی قیمت اور پٹرول کی قیمت میں کم از کم بیس فیصد کا فرق ہو۔ انھوں نے کہاکہ سی این جی لیٹر اور کلو میں فروخت ہو رہی ہے جسے ملک بھر میں لیٹر میں فروخت کیا جائے۔ پاکستان کے انرجی مکس میں گیس کا کردار بڑھانے کیلئے حکومت کے اقدامات مستحسن ہیں جنکی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

بزنس خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>