تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

چین بہت جلد یورپی یونین کی جگہ حاصل کر لے گا

  27 دسمبر‬‮ 2016   |    01:33     |     کارو بار

ہوانا (ڈیلی آزادنیوزڈیسک) چینبہت جلد یورپی یونین کی جگہ حاصل کر لے گا اور امریکہ کے بعد لاطینی امریکی ممالک کا دوسرا بڑا تجارتی شراکت دار بن جائے گا، چین اور لاطینی امریکی ممالک کے درمیان دوطرفہ فائدے کے حامل تعلقات برقرار ہیں ،جن کے باعث مختلف شعبوں میں تعاون میں اضافہ ہورہا ہے ، دوطرفہ تعاون کی بنیاد چین کے اس نظریے پر قائم ہے کہ ترقی پذیر ممالک کی ترقی اور کامیابی سے ہی قریبی تعلقات میں اضافہ ہو سکتا ہے جن میں لاطینی امریکہ اور کریبین ممالک شامل ہیں ۔ان خیالات کا اظہار کیوبا کے سرکاری روزنامہ'' گرانما'' کی تازہ ترین اشاعت میں کیا گیا ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ برسوں میں علاقے کے ممالک کے درمیان تعاون میں اضافہ ہوا ہے اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ معاہدے بھی ہوئے ہیں ، چین نے حال ہی میں لاطینی امریکہ اور کریبین ممالک کے بارے میں اپنی تازہ ترین پالیسی بھی شائع کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چین ان ممالک کے ساتھ بہتر مواقع پیدا کرنے اور فریقین کے مفاد میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کرتا ہے ۔اخبار لکھتا ہے کہ وہ دن گئے جب لاطینی امریکہ خام مال فراہم کرتا تھا اور چین اپنی مصنوعات فروخت کرتا تھا اب تازہ منظر یہ ہے کہ دوطرفہ تجارت کو اعلیٰ معیار کی اشیاء تیار کر کے فروغ دیا جائے

،چین نے بولیویا ،پیرو ، ایکوا ڈور ، ارجنٹیا ، برازیل ، چلی اور کیوبا کے رفاہ عامہ کے منصوبو ں میں سرمایہ کاری کی ہے اور درجنوں معاہدوں پر دستخط کئے ہیں جس سے دوطرفہ تعاون میں اضافہ ہو ا ہے ۔ اخبار مزید لکھتا ہے کہ چین بہت جلد یورپی یونین کی جگہ حاصل کر لے گا اور امریکہ کے بعد لاطینی امریکہ ممالک کا دوسرا بڑا تجارتی شراکت دار بن جائے گا ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین تصاویر


>