تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

سوزوکی موٹرز نے اپنی نئی فور وئیل کارکس نام سے مارکیٹ میں متعارف کرادی، جانئے

  28 دسمبر‬‮ 2016   |    07:24     |     کارو بار

بہاول پور(ڈیلی آزاد نیوز ڈیسک )سوزوکی موٹرز نے اپنی نئی فور وئیل کار ’’ویٹارا‘‘ (Vitara) مارکیٹ میں متعارف کرادی ہے۔ اس سلسلہ میں سوزوکی موٹرز بہاول پور میں ایک افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں سابق صدر چیمبر آف کامرس ڈاکٹر رانا محمد طارق نے ویٹارا کار کی نقاب کشائی کی۔ انہوں نے سوزوکی کار کے ڈیزائن اور مختلف فیچرز کی تعریف کی۔ تقریب میں نعمان حقی،

جنرل منیجر سوزوکی موٹرز میاں رفیع انور، مبین قریشی، ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ ناصر حمید اور معززین شہر نے شرکت کی۔جنرل منیجر سوزوکی موٹرز رفیع انور نے بتایا کہ ویٹارا فور وئیل 1600سی سی کار مارکیٹ میں دستیاب ہے اور تمام سسٹم آٹومیٹک ڈیزائن کیا گیا ہے اور یہ گاڑی بہت مضبوط اور جدید تقاضوں کے مطابق بنائی گئی ہے جو7ائر بیگز اور5سٹار سیفٹی رینکنگ کی حامل ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
100%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>