تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

بل گیٹس 2016 کے امیرترین شخص قرا ر

  30 دسمبر‬‮ 2016   |    03:22     |     کارو بار

واشنگٹن (ڈیلی آزادنیوزڈیسک)مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس 2016 کے امیرترین شخص قرا رپائےہیں۔ امریکی جریدے فوربز کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق بل گیٹس نے رواں سال 75 ارب ڈالر کماکر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ بل گیٹس گزشتہ 22سالوں میں 17بار دنیا کے امیر ترین شخص قرار پائے ہیں،فوربز کے مطابق 2016 میں بل گیٹس کے اثاثوں کی مالیت 75ارب ڈالر رہی،جبکہ 2015 میں ان کی دولت 79 ارب ڈالر سے زائد تھی۔ دوسری جانب دوسری پوزیشن اسپین کے بزنس مین اور ملبوسات بنانے والی کمپنی زارا کے مالک امانکیو اوٹیگا کو ملی جن کے پاس67 ارب ڈالر کے اثاثے ہیں۔

جبکہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کے اثاثوں کی مالیت 44 ارب60 کروڑ ڈالر ہے اور وہ 2016 کے چھٹے امیر ترین شخص قرار پائے ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
100%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین تصاویر


>