تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

پی ایس ایکس کے بھارت میں بھی چرچے

  3 جنوری‬‮ 2017   |    02:38     |     کارو بار

نئی دیلی (ڈیلی آزادنیوزڈیسک)پاکستانی اسٹاک مارکیٹ کی غیر معمولی کارکردگی کی گونج بھارت میں بھی سنائی دی، معروف بھارتی اخبار نے لکھا ہے کہ پاکستانی ایکسچینج نے بھارتی اسٹاک ایکسچینج کو کہیں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اکنامک ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ21 ویں صدی کے ابتدائی 16سال میں پاکستانی اسٹاک ایکسچینج نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

اخبار کہتا ہے کہ 2000ء سے اب تک پاکستانی اسٹاک مارکیٹ میں 26سو فیصد اضافہ ہوا اور اس کا انڈیکس ایک ہزار 772 سے بڑھ کر 48ہزار سے زائد ہوگیا، اس عرصے میں ممبئی اسٹاک ایکسچینج میں صرف 431 فیصد اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق حصص پر منافع کی شرح میں بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج ممبئی اسٹاک ایکسچینج سے بہت آگے رہا، تاہم بھارت کی مجموعی قومی پیداوار میں اضافے کی شرح پاکستان سے زیادہ ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>