تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

IFLIX اور نجی ٹی وی کے درمیان معاہدہ طے

  3 جنوری‬‮ 2017   |    07:45     |     کارو بار

کراچی(نیوز ڈیسک )انٹرنیٹ ٹی وی کی مارکیٹ میں تیزی سے ترقی کرنے والی کمپنی IFLIXاور ہم ٹی وی نیٹ کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے، جس کے تحت IFLIXپاکستان میں ہم ٹی وی مقبول ترین ٹی وی شوز کو اپنے انٹرنیٹ ٹی وی سروسز کے ذریعے پاکستان سمیت دنیا بھر میں IFLIXکے ناظرین کو یہ مقبول ترین ٹی وی شوز پیش کرسکے گا، یاد رہے کہ IFLIXانٹرنیٹ ٹی وی سروسز کے ذریعے ناظرین دنیا بھر کی معروف فلموں سمیت مقبول ترین ڈرامے اور دیگر تفریحی مواد اپنے گھر یا جہاں بھی وہ چاہیں براہ راست اپنے ٹی وی، موبائل فون، ٹیبلیٹ یا لیپ ٹاپ پر دیکھ سکیں گے۔ اس موقع پر IFLIXگروپ کے چیف کانٹینٹ آفیسر James Bridgesکا کہنا تھا کہ مقامی ٹی وی چینلز کے فروغ میںآئی فلکسِ کا کردار نمایا ہے، اور ہمیں خوشی کے لیے پاکستان میں ہم ٹی وی کے ساتھ ہماری شراکت داری اس فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگی،

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہم ٹی وی کے مقبول ترین اور ایوارڈ یافتہ مقامی ڈرامے ہماری ٹاپ بین الاقوامی اور مقامی کونٹینٹ میں شامل ہونے جارہی ہے جسے دنیا بھر میں ہمارے ممبرز نہ صرف اپنے گھروں پر بلکہ جہاں وہ چاہتے ہیں دیکھ سکیں گے۔ اس موقع پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ہم ٹی وی نیٹ لمیٹڈ کے چیف اسٹریٹجی آفیسر حسن جاوید کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کے تحت پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجودآئی فلکسصارفین جلد ہم ٹی کے 50کے قریب معروف ٹی وی شوز اور ایوارڈ یافتہ ڈرامے جس میں "بن روئے، اڈاری، من مائل، زرا یاد کر، پاکیزہ، گل رعنا، مان، کیسے تم سے کہوں، قید تنہائی ، دل مضطر،میرے قاتل میرے دلدار، من و سلوا، شناخت اور کدورت سمیت وصل، اور بہت سے ڈرامے شامل ہیں سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔ حسن جاوید کا کہنا تھا کہ معیاری انٹر ٹینمنٹ کے فروغ میں ہم ٹی وی نیٹ ورک کا کردار ہمیشہ صف اول کے ٹی وی کے طور پر رہا ہے، آئی فلکسکے ساتھ ہمارے اس معاہدے کا مقصد ہمارے معیاری انٹر ٹینمنٹ کو دنیا بھر کے شائقین میں متعارف کرانا ہے، اور ہمیں امید ہے کہ IFLIXہمارے اس مقصد کی تکمیل میں اہم کردار ادا کرے گا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>