تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

عوام ہو جائیں تیار،تیل قیمتوں میں اضافہ

  4 جنوری‬‮ 2017   |    03:15     |     کارو بار

کراچی(نیوز ڈیسک)صرف ایک ماہ میں بجلی کی پیداوار میں استعمال ہونے والا ایندھن 7 ہزار روپے فی ٹن مہنگا ہو گیا۔ فرنس آئل کی قمیت میں اضافے سے مستقبل میں عوام کو بجلی کا فی یونٹ مزید مہنگا پڑ سکتا ہے۔ہوشیار، خبردار، عوام ہو جائیں تیار کیونکہ بجلی کی پیداوار میں استعمال ہونے والا ایندھن مزید مہنگا ہو گیا ہے۔ ایک ماہ کے دوران مقامی فرنس آئل کی قیمت میں 7 ہزار روپے اضافے سے 52 ہزار 772 روپے فی

ٹن ہوچکی ہے جبکہ درآمدی فرنس آئل 4149 روپے اضافے سے 47 ہزار 415 روپے فی ٹن میں فروخت ہو رہا ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق خام تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کی جانب سے پیداوار میں کٹوتی سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔ ماہرین کے مطابق فرنس آئل کی قیمت میں مسلسل اضافے کے باعث آئندہ آنے والے دنوں میں بجلی کے فی یونٹ کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہے

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>