تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

تجارتی دنیا میں ہلچل۔۔۔ چین کی مال بردار ٹرین سروس شروع

  4 جنوری‬‮ 2017   |    03:49     |     کارو بار

شنگھائی(نیوز ڈیسک)چین نے تجارتی دنیا میں ایک اور کارنامہ سرانجام دے دیا اور لندن تک پہلی مال بردار ٹرین سروس بھی شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق چین نے مشرقی صوبے ڑے جیانگ سے برطانوی دارالحکومت لندن تک کے لیے پہلی مال بردار ٹرین سروس کا آغاز کر دیا۔ یہ مال بردار ریل گاڑیاں چینی شہر ژی وو سے لندن تک کا بارہ ہزار کلومیٹر کا فاصلہ اٹھارہ دنوں میں طے کریں گی۔ژی وو چین میں بڑے پیمانے پر تجارتی

ساز و سامان کی خریداری کے لیے مشہور شہر ہے۔ چینی مال بردار ٹرینیں لندن جانے کے لیے قزاقستان، روس، پولینڈ، جرمنی، بیلجیم اور فرانس سے گزریں گی۔ برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ برطانیہ مغربی دنیا میں چینی سرمایہ کاری کے لیے مرکزی دروازہ ثابت ہو سکتا ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>