تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

سام سنگ نے اسلام آباد میں نئے سروس سینٹر کا افتتاح کردیا

  5 جنوری‬‮ 2017   |    04:31     |     کارو بار

اسلام آباد(ڈیلی آزادنیوز ڈیسک)سام سنگ نے صارفین کو اعلیٰ و معیاری خدمات کی فراہمی کیلئے اسلام آباد میں جناح ایونیو بلیو ایریا میں واقع ملک کمپلیکس میں نیا سروس سینٹر قائم کردیا ہے ۔جدید ترین آلات و سہولیات سے لیس یہ سروس سینٹر صارفین کو سام سنگ مصنوعات کی بہترین ریپئرنگ اور سروس کی سہولت فراہم کرے گا،اس جدید ترین سروس سینٹر کا افتتاح گزشتہ روز ایک رنگا رنگ تقریب کے دوران کیا گیا ۔اس سروس سینٹر میں سام سنگ اسمارٹ فونز کے صارفین ایک چھت تلے مکمل خدمات بشمول ریپئرنگ،مرمت اور پارٹس کی تبدیلی وغیرہ کی سہولیات حاصل کرسکیں گے۔اس موقع پر سام سنگ پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر J.H.LEEکا کہنا تھا کہ سام سنگ بعد از فروخت خدمات کو ہمیشہ سے ترجیح دیتا ہے اور ہمارا یقین ہے کہ صارفین کو مصنوعات کی بعد از فروخت معیاری خدمات کی فراہمی سے انکا سام سنگ پر اعتماد اور زیادہ پختہ ہوگا،ان کا مزید کہنا تھا کہ صارفین کو مطمئن کرنے کے حوالے سے سام سنگ ہمیشہ سے کوشاں ہے اور اس کیلئے ہماری کوئی حد مقرر نہیں ہے ۔سام سنگ پاکستان میں اپنے سروس سینٹر نیٹ ورک کی توسیع کیلئے مزید سہولیاتی مراکز قائم کرے گا کیونکہ پاکستان میں سام سنگ کے صارفین میں انتہائی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ،صارفین ان سروس سینٹرز سے تمام اقسام کی سروسز بشمول ریپئرنگ،مرمت اور اسمارٹ فونز کے پارٹس کی تبدیلی کی سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں ،ان سروس سینٹر کے قیام سے صارفین کو نہ صرف سام سنگ اسمارٹ فونز کے حقیقی پارٹس کی فراہمی ممکن ہوسکے گی بلکہ وہ اپنے اسمارٹ فونز سام سنگ کے با اختیار ٹیکنیکل ٹیم سے ٹھیک کرانے کی سہولت بھی حاصل کرسکیں گے۔

سام سنگ کی جانب سے ان سروس سینٹرز کا قیام عالمی معیار اور بیسٹ پریکٹسز کا ایک اہم جز ہے اور اس اقدام سے پاکستان میں سام سنگ کے صارفین کو بعد از فروخت سروس کے حوالے سے آسانی میسر آسکے گی،سام سنگ پاکستان سمیت دنیا بھر میں انقلابی اور تخلیقاتی اسمارٹ فونز متعارف کرانے میں اپنا ثانی نہیں رکھا اور اس وقت دنیا کے 100سرفہرست برانڈز میں ساتویں نمبر پر براجمان ہے ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>