تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

شالیمار ایکسپریس اشتراکی کمپنیوں کے زریعے چلانے کی کوشش

  9 جنوری‬‮ 2017   |    12:23     |     کارو بار

لاہور(ڈیلی آزادنیوزڈیسک) لاہور سے فیصل آباد، خانیوال اورکراچی کیلیے چلائی جانیوالی شالیمار ایکسپریس کیلئے معروف ٹرانسپورٹ کمپنی ڈائیو، ترکی کی معروف ٹرانسپورٹ کمپنی البرکہ، مزاری گروپ، پاکستان ریلوے کے ذیلی ادارہ پراکس سمیت دیگر12 اہم پرائیویٹ کمپنیوں نے دستاویزات جمع کرادی ہیں۔ پشاورسے اٹک اوربراستہ ایم ایل ٹوکندیاں سرگودھا سے پھرایم ایل ون کراچی کیلئے چلنے والی خوشحال ایکسپریس کیلئے پراکس،مزاری گروپ سمیت دیگرکمپنیوں، سبی سے روہڑی،کراچی کیلئے چلنے والی بولان ایکسپریس کیلیے بھی 6پرائیویٹ کمپنیوں نے دستاویزات جمع کرائی ہیں۔

دوسری جانب خسارے میں چلنے والی شالیمار ایکسپریس، بولان ایکسپریس اورخوشخال خان ایکسپریس کو پرائیویٹ سیکٹرکے اشتراک کیساتھ چلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ مذکورہ ٹرینوں کو پرائیویٹ سیکٹرکیساتھ چلانے کے معاہدے کے تحت ان ٹرینوں کی منیجمنٹ پرائیویٹ سیکٹرکے پاس جبکہ ٹرین کاآپریشنل سسٹم پاکستان ریلوے کے پاس رہے گا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین تصاویر


>