تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

’یاہو‘ کانام تبدیل ،نیا نام سامنے آگیا

  11 جنوری‬‮ 2017   |    01:00     |     کارو بار

واشنگٹن(ڈیلی آزاد نیوز ڈیسک)امریکی انٹرنیٹ کمپنی ’یاہو‘کی ڈاریکٹر مریسا مئیر نے یاہو کو حالیہ ہیکر کی جانب سے حملے کے بعد بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد اسے خریدنے والی نئی فرم اس کمپنی کو ’یاہو‘کی بجائے ’الٹابا‘کے نام سے چلائے گی۔مریسا مئیر نے یہ انکشاف گزشتہ دنوں ہونے والے ٹیکنالوجی کے سب سے بڑے میلے سی ای ایس میں کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہم 55ملین ڈالر کے پیکیج کے ساتھ یاہو سے الگ ہوجائیں گے

اور اس کمپنی کے بورڈ آف ڈاریکٹر کے پانچوں ممبر بھی استعفیٰ دے دیں گے ،جس کے بعد نئے ممبرز اس فرم کو ایک نئے نام الٹابا کے نام سے چلائیں گے۔واضح رہے امریکا کی معروف ٹیلی کام کمپنی ’ویریزون‘ امریکی انٹر نیٹ کمپنی ’یاہو‘کو تقریبا پانچ ارب ڈالر نقد رقم میں خرید رہی ہے جس کے بعد ’یاہو‘ کی اصل انتظامیہ کے پاس صرف یاہو جاپان کے 35اعشاریہ 5 فیصد جبکہ چینی ای کامرس کمپنی ’علی بابا گروپ ہولڈنگ لمیٹڈ‘ کے 15 فیصد شیئرز رہ جائینگے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین تصاویر


>