تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

بھارتی تحفظات پرسی پیک کانام بدل دیں گے،چین

  9 مئی‬‮ 2017   |    02:24     |     کارو بار

اسلام آباد(ڈیلی آزادویب ڈیسک)بھارتی میڈیاکادعویٰ ہے کہ بھارت میں تعینات چینی سفیرنے مودی کے تحفظات کومدنظررکھتے ہوئے سی پیک منصوبے کانام تبدیل کرنے کااعلان کیاہے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیانے دعویٰ کیاہے کہ چینی سفیرنے بھارتی تحفظات پرسی پیک کانام تبدیل کرنے پررضامندی ظاہرکردی ہے ۔ذرائع کے مطابق پاکستانی دفترخارجہ نے چینی سفیرکے بیان کی وضاحت طلب کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے چینی سفارتخانے سے وضاحت طلب کرتے ہوئے سی پیک کانام تبدیل کرنے کی خبروں کی مذمت کی گئی ہے

جب کہ چینی سفیرسے وضاحت طلب کرنے کے لیے خط بھی لکھ دیاگیاہے۔یادرہے کہ سی پیک منصوبے کوخطے کی قسمت کاٹرننگ پوائنٹ کہاجارہاہے جب کہ خطے کے لیے مفیدمنصوبے کوسبوتاژکرنے کی بھارتی کوششیں آغاز سے ہی جاری ہیں اس سے قبل بھی بھارت کھلے عام سی پیک منصوبے کوبھارتی مفادکے خلاف پاکستانی سازش قراردے چکاہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

بزنس خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>