تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

عید کی تعطیلات:‌ بینکس 5 دن بند رہیں گے

  15 جون‬‮ 2017   |    12:19     |     کارو بار

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت کی جانب سے عید کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں بینک 5 دن تک بند رہیں گے۔ وفاقی حکومت کے اعلان کے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں کے لیے تعطیلات کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق 26 جون پیر سے 28 جون بروز بدھ تک بند رہیں گے۔ خیال رہے کہ 24 اور 25 جون کو ہفتہ اور اتوار کا دن ہے، ان دو دنوں میں ہفتے وار تعطیلات کے باعث بینک ویسے ہی بند رہتے ہیں اور اب عید الفطر کی چھٹیاں پیر سے شروع ہورہی ہیں جس کے بعد اب بینک 24 جون ہفتے سے 28 جون بدھ تک بند رہیں گے۔ پانچ دن تک بینک بند رہنے کے اعلان سے کاروباری حلقوں اور عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، عید سے چند روز قبل خریداری انتہائی عروج پر ہوتی ہے اور ان ہی آخری دو دنوں میں بینکس بند رہیں گے جب عوام کو بینکوں سے رقم نکالنے کی شدید ضرورت ہوگی۔

یہاں یہ بھی واضح رہے کہ ہر سال عید کی چھٹیوں میں بینکوں کے اے ٹی ایم خالی ہوجاتے ہیں، اسٹیٹ بینک کے متعدد بار حکم ناموں کے باوجود عید کی چھٹیوں میں اے ٹی ایم میں کیش نہیں ڈالا جاتا اور عوام جگہ جگہ اے ٹی ایم میں جاتے اور خالی ہاتھ واپس آتے ہوئے دیکھے جاتے ہیں۔ اب پانچ دن تک بینک بند رہنے اور اے ٹی ایم بھی خالی ہونے سے لوگوں کو شدید مشکلات پیش آنے کا خدشہ ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
50%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
50%
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>