تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

محکمہ ایکسائز بلا ٹوکن ٹیکس گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن

  16 جون‬‮ 2017   |    06:08     |     کارو بار

ننکانہ صاحب(نیوز ڈیسک) محکمہ ایکسائزننکانہ صاحب کا غیر نمونہ نمبر پلیٹس اور بلا ٹوکن ٹیکس گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن ، گاڑیوں سے غیر نمونہ نمبر پلیٹس اتارنے کے علاوہ بغیرٹوکن ٹیکس والی متعدد گاڑیاں تھانہ میں بند کروادیں اور موقع پر 1لاکھ 81ہزار روپے ٹوکن ٹیکس کی رقم وصول کی۔تفصیلات کے مطابق ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن آفیسر ننکانہ صاحب خرم نذیر کی زیر نگرانی انسپکٹرعمران شہزاد، انسپکٹرمحمد عباس ،انسپکٹر سدرا علی ، طارق جاوید اور عرفان قادری پر مشتمل محکمہ ایکسائز

اینڈ ٹیکسیشن کی خصوصی ٹیم نے شیخوپورہ فیصل آباد روڈ پر کوٹلہ کاہلواں کے قریب ناکہ لگا کر متعدد غیر نمونہ نمبر پلیٹس اتارنے کے علاوہ بلا ٹوکن ٹیکس گاڑیوں کو تھانہ صدر شاہکوٹ میں بند کروادیا جبکہ ٹوکن ٹیکس نادہندگان سے موقع پر ایک لاکھ 81ہزار روپے کی رقم وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کرائی ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

بزنس خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>