تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی

  17 جون‬‮ 2017   |    11:02     |     کارو بار

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 8 ماہ کی کم ترین سطح 44 ڈالر 70 سینٹس فی بیرل پر آگئی ۔ امریکامیں گیسولین اور ڈیزل کے ذخائر اور ریفائنریز کی پیداوار بڑھنے پر قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ۔عالمی مارکیٹ میں گیسولین کی سپلائی بڑھنے اور ریفائنری کی پیداوار میں اضافے پر خام تیل کی قیمت نومبر 2016 کی کم ترین

سطح تک گر گئیں ۔گزشتہ روز نیویارک سیشن کے دوران خام تیل3 اعشاریہ 7 فیصد نمایاں کمی سے 44 ڈالر 75 سینٹس فی بیرل تک گرگیا۔ کاروبار ہفتے کے چوتھے روز سنگاپور اور لندن سیشن میں بھی خام تیل میں کمی کا سلسلہ جاری رہا ۔کاروبار کے دوران خام تیل مزید 13 سینٹس کمی سے 44 ڈالر 62 سینٹس فی بیرل پر آگئے جو کہ آٹھ ماہ کی کم ترین سطح ہے۔ماہرین کاکہنا ہے کہ امریکا میں گیسولین کے ذخائر 21 لاکھ بیرل سے پچھلے ہفتے میں اضافہ ہوا اور ڈیزل کی سپلائی میں بھی اضافہ ہوا ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
50%
ٹھیک ہے
33%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
17%
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین تصاویر


>