تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

سنکیانگ میں جلد ہی نئے ہوائی اڈے کی تعمیر شروع ہو گی

  17 جون‬‮ 2017   |    01:01     |     کارو بار

ارومچی (ڈیلی آزادنیوزڈیسک) چین کے شمال مشرقی خود مختار ریجن سنکیانگ یغور کی ایک دور افتادہ کاؤنٹی یوٹیان میں جلد ہی ایک علاقائی ہوائی اڈے کی تعمیر شرو ع کر دی جائے گی ، ہوائی اڈے پر 710ملین یوآن (104ملین ڈالر ) کی لاگت آئے گی، اس شہری ہوائی اڈا کے ذریعے سالانہ ایک لاکھ اسی ہزار افراد سفر کر سکیں گےجبکہ

400ٹن سامان کی نقل و حرکت ہو سکے گی ، ہوائی اڈے پر سالانہ 2143پروازیں آئیں گی ، اس سے علاقے میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہو گا ۔یہ بات علاقائی ترقی اور اصلاحات کمیشن کے ایک بیان میں کہی گئی ہے۔ہوائی اڈے کا رن وے 3200میٹر ہو گا جبکہ 3000مربع میٹر رقبے پر عمارت تعمیر کی جائے گی ، اس کے علاوہ ہوائی اڈے پر تمام ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔قومی ترقی و اصلاحات کمیشن اور شہری ہوابازی انتظامیہ نے ہوائی اڈے کی تعمیر کی منظوری دیدی ہے، یہ کاؤنٹی دارالحکومت ارومچی سے 1300کلومیٹر دور ہے جبکہ ارومچی کا قریب ترین ہوائی اڈا ہوتان شہر میں 200کلومیٹر دور واقع ہے ، نئے ہوائی اڈے کی تعمیر 2020ء تک مکمل ہو جائے گی جبکہ چھ دیگر ہوائی اڈوں میں توسیع کی جائے گی ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

بزنس خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>