تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

سونا سستا ہوگیا یا مہنگا ! خریداروں کیلئے شاندا ر خبر آگئی

  17 جون‬‮ 2017   |    10:38     |     کارو بار

واشنگٹن (ڈیلی آزاد نیوز ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے خام تیل 4 ہفتے کی کم ترین سطح 45 ڈالر سے نیچے بند ہوا۔ گزشتہ ہفتے کے مقابلے سونا بھی 15 ڈالر سستا ہوگیا۔ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق امریکا میں خام تیل کی پیداوار بڑھنے اور مقامی گیس و لین کی طلب گھٹنے پر خام تیل کی قیمت گزشتہ ہفتے کے اختتام پر سال 2017 کی کم ترین سطح 44 ڈالر 45 سینٹس فی بیرل تک ریکارڈ کی گئی۔

ہفتے کے اختتام پر خام تیل کی قیمتوں میں واپسی ہوئی اور ہفتے کے اختتام پر خام تیل 1 ڈالر 10 سینٹس کمی سے 44 ڈالر 97 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے سونا 15 ڈالر سستا ہوکر تین ہفتے کی کم ترین سطح 1256 ڈالر فی اونس پر آگیا۔ماہرین کا کہنا ہیکہ امریکی فیڈریل ریزرو کی جانب سے رواں سال شرح سود میں ایک بار پھر اضافے کی توقع پر سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین تصاویر


>