تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

نواز شریف کی ریلی نکالنے پر یہ سب تو ہو نا ہی تھا عوام کیلئے انتہا ئی بری خبر آگئی

  10 اگست‬‮ 2017   |    09:13     |     کارو بار

کراچی (ڈیلی آزاد نیوز ڈیسک ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعرات کے روز مندی کا رجحان رہا اور بینچ مارک ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ 365 پوائنٹس (0.79 فیصد) کمی کے بعد 45 ہزار 634 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔کاروباری سیشن کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 46 ہزار کی سطح عبور کرتے ہوئے 46 ہزار 213 پوائنٹس پر پہنچا

لیکن پھر اس میں گراوٹ دیکھی گئی اور انڈیکس 45 ہزار 572 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔الیگزر سیکیورٹیز کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ’غیر مستحکم کاروباری سرگرمی اور ملکی سیاست کی غیر یقینی صورتحال کے باعث پاکستانی حصص کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔‘کمرشل بینک کے شعبے میں سب سے زیادہ سرگرمی دیکھی گئی جس میں 2 کروڑ 12 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا، جبکہ انجینئرنگ اور تیل و گیس کے شعبے بھی نمایاں رہے۔ہنڈریڈ انڈیکس میں مجموعی طور پر 7 کروڑ 45 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 6 ارب 57 کروڑ روپے سے زائد رہی۔مجموعی طور پر 362 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے 84 کی قدر میں اضافہ، 255 کی قدر میں کمی اور 23 کی قدر میں استحکام رہا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

بزنس خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>