تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

سوزوکی سوئفٹ کا سپورٹس ورژن سامنے آگیا

  13 ستمبر‬‮ 2017   |    12:41     |     کارو بار

فرینکفرٹ (نیوز ڈیسک) دنیا بھر میں مشہور جاپانی آٹو موٹر کمپنی سوزوکی نے اپنی مقبول ترین گاڑی سوئفٹ کا سپورٹس ورژن متعارف کراد یا۔ تفصیلات کے مطابق سوزوکی کی جانب سے یہ گاڑی جرمنی میں ہونے والے فرینکفرٹ موٹر شو کے دوران متعارف کروائی گئی۔ پہلی بار اس گاڑی کو ایک ٹربو چارج فور سلینڈر انجن دیا گیا ہے جو کہ 1.4 لیٹر 138 ہارس پاور کے ساتھ ہے۔سٹینڈرڈ سوئفٹ 2017 کی طرح اس کے سپورٹس

ماڈل کو بھی ڈرامائی ری ڈیزائن کیا گیا ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ اپنی کارکردگی کو نئی سطح تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔اس کی فرنٹ گرل پہلے کے مقابلے میں اینگولر ہوگی جبکہ اسٹینڈرڈ ماڈل کے مقابلے میں کم گول ہوگی۔گاڑی میں نیا رئیر بمپر اور ڈوئل ایگزاسٹ کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔اسی طرح سکس اسپیڈ مینوئل گیئر بکس سابقہ ماڈل کی طرح ہیں، تاہم کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نئے ماڈل میں پہلے سے بہتر سسپنشن صارفین کے لیے زیادہ بہتر ہائی اسپیڈ اسٹیبلیٹی اور رائیڈ کا تجربہ فراہم کرے گا۔اس بار گاڑی کا وزن بھی 970 کلو گرام ہے اور یہ سابقہ سوئفٹ سپورٹس سے 80 کلو کم وزنی ہے۔سوزوکی نے فی الحال اس کی قیمت اور فروخت کی تاریخ کی تفصیلات جاری نہیں کیں تاہم اس کی قیمت 13 سے 16 لاکھ پاکستانی روپے کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔اس سے پہلے رواں سال مارچ میں سٹینڈرڈ سوئفٹ 2017 کو جنیوا موٹر شو کے دوران متعارف کرایا گیا تھا۔1328 سی سی کی یہ آٹو میٹک گاڑی پاکستان میں 13.8 لاکھ سے 15 لاکھ روپے میں فروخت کی جارہی ہے

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>