تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس 42 ہزار 216 پوائنٹس پر پہنچ گیا

  13 ستمبر‬‮ 2017   |    08:10     |     کارو بار

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان سٹاک ایکسچینج پر چھائی مندی کے بادل چھٹنے لگے ہیں اور یہاں تیزی کے رجحان کے باعث سرمایہ کار اربوں روپے کا فائدہ سمیٹ رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں بدھ کو 936 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے باعث انڈیکس 42 ہزار کی نفسیاتی حد پار کرتے ہوئے 42 ہزار 216 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔ آج ہونے والی تیزی کے باعث کئی روز سے خسارے کے شکار

سرمایہ کاروں کو امید کی کرن نظر آئی ہے ۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میںا ب تک 5 کروڑ 58 لاکھ 46 ہزار 980 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 5ارب 55 کروڑ 12 لاکھ 76 ہزار 680 روپے رہی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے سٹاک مارکیٹ شدید مندی کا سامنا کر رہی ہے ، ایک وقت میں سٹاک مارکیٹ 53 ہزار کی حد تک پہنچ گئی تھی لیکن پھر سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے اس میں شدید ترین مندی دیکھی گئی اور یہ 42 ہزار سے بھی نیچے آگئی تھی

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>