تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

نیپرا نے کے الیکڑک کے ٹیرف میں 75 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا

  10 اکتوبر‬‮ 2017   |    04:28     |     کارو بار

کراچی(ڈیلی آزادویب ڈیسک) نیپرا نے کے الیکڑک صارفین کے ٹیرف میں 75 پیسے فی یونٹ تک اضافہ کردیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک کے لیے 7 سالہ ٹیرف کی منظوری دے دی ہے جس کے مطابق کے الیکٹرک کو 7 برس میں 258 ارب روپے سرمایہ کاری کرنے کی اجازت دینے کے علاوہ ٹیرف میں

75 پیسے فی یونٹ تک کا اضافہ کردیا گیا ہے۔دستاویزات کے مطابق کے الیکٹرک کے لیے کراچی میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے جب کہ کے الیکٹرک کے لیے ایل این جی سے بجلی کی پیداوار بھی ٹیرف پر اثر انداز ہوئی۔ نیپرا نے گزشتہ سال کے الیکٹرک کے ٹیرف میں 50 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی تھی جس پر کراچی چیمبر آف کامرس اور دیگر فریقوں نے ملٹی پرپز ٹیرف کے لیے کے الیکڑک کی درخواست کی مخالفت کی تھی۔جس پر کراچی چیمبر آف کامرس اور دیگر فریقوں نے ملٹی پرپز ٹیرف کے لیے کے الیکڑک کی درخواست کی مخالفت کی تھی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>