تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

ملک میں شدید مالی بحران آنیوالا ہے ،وزیراعظم سے اسحاق ڈار کو فوری وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹادیں ، شیخ رشید

  11 اکتوبر‬‮ 2017   |    02:15     |     کارو بار

اسلام آباد(ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی شیخ رشیداحمد نے ملک میں شدید مالی بحران آنے کا دعویٰ کرتے ہوئے وزیراعظم سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا اور کہاکہ ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف نے کہا کہ اسحاق ڈار ہمیں قبول نہیں کیونکہ اس پر فرد

جرم عائد ہوچکی ہے، یہ لوگ چاہتے ہیں کہ جمہوریت کو تباہ برباد کیا جائے، مگر ان کے ارادے ناکام ہوں گے، اب سڑکوں پر آنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے، قطر سے ایل این جی معاہدے کی کاپی حاصل کرلی ہے،ایل این جی میں 200روپے کی کرپشن ہوئی ہے ۔بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک کے حالات کو نااہل وزیراعظم اور نااہل پارٹی اس طرف لے کر جارہی ہے کہ انٹرنیشنل ایجنڈے کے تحت فوج اور عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے، انھوں نے کہا کہ گزشتہ روزکیپٹن (ر) صفدر کی تقریر ذلت اور رسوائی کی تقریر تھی ،میں نے قطر سے ایل این جی معاہدے کی کاپی لے لی ہے، ایل این جی میں 200ارب روپے کی کرپشن ہوئی ہے، میں یہ کاپی تحفہ کے طورپر سپیکر کو دوں گا۔شیخ رشید نے کہا کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار ہمیں قبول نہیں کیونکہ اس پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے، انھوں نے کہا کہ ملک شیدید مالی بحران میں جانے والا ہے،وزیراعظم فوری طورپر اسحاق ڈار کو عہدے سے ہٹائیں، انھوں نے کہا کہ حدیبیہ پیپر ملز کیس چوروں کی ماں ہے، ایک شخص کے لیے قانون بنایا گیا ہے۔ختم نبوت کی شق کو منصوبہ بندی کے تحت بنایا گیا ۔ شیخ رشید نے کہا کہ اب سڑکوں پر آنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ،جس طرح لیبیا ،عراق اور شام کو تباہ کیا گیا وہی ایجنڈا ان کو ملا ہے،ساری قوم انصاف اور عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے۔ یہ لوگ چاہ رہے ہیں کہ جمہوریت کو تباہ برباد کیا جائے مگران کے ارادے ناکام ہوں گے

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

بزنس خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>