تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

تیل کی قیمتوں میں کمی ، کم آمدن کے باعث مشرقی وسطی کی معیشتیں بری طرح متاثر

  11 اکتوبر‬‮ 2017   |    08:53     |     کارو بار

دبئی (ڈیلی آزاد نیوز ڈیسک) بین الاقومی مالیاتی فنڈ نے کہا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کم آمدن کے باعث مشرقی وسطی کی معیشتیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں جب کہ مشرق وسطی کے سرفہرست تیل برآمدکنندہ ممالک کی اقتصادی ترقی میں کمی سے پورے خطے کے اقتصادی منظرنامے پر دبا بڑھ گیا ہے۔گزشتہ روز جاری ورلڈ اکنامک آٹ لک نامی

رپورٹ میں آئی ایم ایف نے کہاکہ رواں سال ایران کی معاشی نمو 3.5 فیصد رہ جائے گی جو 2016 میں 12.5 فیصد تک بڑھ گئی تھی، عراقی معیشت 0.4 فیصد سکر جائے گی، گزشتہ سال اس نے 11فیصد کی ٹھوس رفتار سے ترقی کی تھی، سعودی معیشت جمود کا شکار رہے گی، اس کا 2016 میں گروتھ ریٹ 1.7فیصدتھا، کویتی معیشت 2.1فیصد سکڑے گی۔متحدہ عرب امارات اور الجزائر کی معشتیں ترقی کریں گی، مجموعی طور پر ایران، عراق، الجزائر اور جی سی سی ممالک پر مشتمل خطہ 1.7فیصد کی رفتار سے ترقی کرے گا، گزشتہ سال خطے نے 5.6 فیصد کی رفتار سے ترقی کی تھی جبکہ مینا کے خطے میں گروتھ ریٹ 5.1فیصد سے گھٹ کر 2.2 فیصد رہ جائے گا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
45%
ٹھیک ہے
23%
کوئی رائے نہیں
14%
پسند ںہیں آئی
18%
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

بزنس خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>