تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

نیپرا نے بجلی سستی کردی،کراچی پر اطلاق نہیں ہوگا

  25 اکتوبر‬‮ 2017   |    11:00     |     کارو بار

اسلام آباد (ویب ڈیسک)نیپرا نے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2 روپے 19 پیسے کمی کی منظوری دے دی۔نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق کراچی کے صارفین پر نہیں ہوگا۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق اتھارٹی کے سامنے ستمبر کی بجلی پیداوار اور لاگت کے اعدادو شمار پیش کیے گئے

جس کے مطابق ستمبر میں 11 ارب 48 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی جس پر کل لاگت 46 ارب 63 کروڑ روپے رہی۔نیپرا نے ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 2 روپے 19 پیسے بجلی سستی کرنے کی منظوری دی جب کہ 19 ارب روپے سے زیادہ کے بقایاجات وصولی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر بقایاجات کی تفصیلات طلب کرلیں۔نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق کراچی کے صارفین پر نہیں ہوگا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>