تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

ہونڈا نے اپنی جدید ترین بائیک متعارف کر دی

  25 اکتوبر‬‮ 2017   |    09:05     |     کارو بار

لاہور (نیوز ڈیسک)ہونڈا گولڈ ونگز جدید ترین فیچرز سے مزین موٹر بائیک ہے جس میں کئی حیرت انگیز اضافے کیئے گئے ہیں۔ ہونڈا گولڈ ونگز اپنے خاص فیچرز کی وجہ سے مقبول ہے، اس شاندار بائیک میں تین ٹیکنالوجی معارف کرائی گئی ہے۔ اس بائیک میں چھ سلینڈر انجن استعمال کیا گیا ہے، جبکہ یہ 1832 سی سی ہے۔ اس کے وزن میں بھی

خاطر خواہ کمی کی گئی ہے، اس کا وزن 787 پاؤنڈز ہے۔اس بائیک میں موجود فیچرز سے پتہ چلتا ہے کہ یہ خاص طور پر نوجوانوں کیلئے تیار کی گئی ہے۔ اس پر دو افراد با آسانی سفر کرسکتے ہیں اور اس کا سفر رائیڈر کو بوجھل بھی نہیں کرتا۔پہلے سے بہتر سسپنشن کے ساتھ اس بائیک میں چار رائیڈنگ موڈز دیئے گئے ہیں، جس میں رین، اکنامکل، ٹورنگ ان اسپورٹس شامل ہیں۔ اس میں جدید ترین ٹیکنالوجی کی موجودگی ہے اور پہلی بار اس طرح کی سواری میں 7 انچ کی ایل سی ڈی دی گئی ہے جس سے آپ فون کے ذریعے کنکٹ ہو سکتے ہیں، بلیوٹوتھ سے پیئر کر سکتے ہیں جیسا گاڑیوں میں ہوتا ہے۔ اسی طرح موٹرسائیکل میں ایل ای ڈی پیوڈل لائٹس کو بھی لگانے کا آپشن موجود ہے۔گولڈ ونگ ماڈل کی بائیک 23 ہزار 500 ڈالرز (لگ بھگ پچیس لاکھ پاکستانی روپے) کی ہے جبکہ مزید اضافی فیچرز کے ساتھ یہ موٹرسائیکل 26 سے 28 ہزار ڈالرز (26 سے 29 لاکھ پاکستانی روپے کے درمیان) پہنچ جاتی ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>