تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

چین اور بنگلہ دیش کے درمیان 220کلومیٹر پائپ لائن تعمیر کا معاہدہ

  30 اکتوبر‬‮ 2017   |    03:25     |     کارو بار

ڈھاکہ (ویب ڈیسک ) بنگلہ دیشی حکومت نے چین کے ساتھ ایک ڈھانچہ جاتی معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت خلیج بنگال سے چینی مین لینڈ تک 220کلومیٹر پائپ لائن تعمیر کی جائیگی ،اس پائپ لائن کے ذریعے تیل کی ترسیل کی جائیگی۔بنگلہ دیش کے محکمہ اقتصادی تعلقات کے سیکرٹری قاضی شفیق الاعظم کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ ان 27منصوبوں میں سے ایک ہے

جن کی مفاہمی دستاویزات پر گذشتہ سال اکتوبر میں دستخط کئے گئے تھے ، اس سلسلے میں دستخطوں کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں بنگلہ دیش کے وزیر مملکت برائے بجلی و توانائی بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ پائپ لائن کی تکمیل سے 12.5ملین ڈالر کی سالانہ بچت ہو گی کیونکہ اس سے بحری جہازوں کا کرایہ اور دیگر اخراجات بچیں گے،خلیج بنگال کے پاس قائم کیا گیا سٹوریج ٹینک ڈیزل اور خام تیل کیلئے ہو گا جو کہ مہیش کھلی جزیرے کے پاس کاکس بازار ضلع میں قائم کیاجائیگا جس پر 694ملین ڈالر لاگت آئے گی ، اس میں تیل ذخیرہ کرنے کی استعداد 90لاکھ ٹن ہو گی۔ منصوبے کے مطابق چینی کمپنی 146کلومیٹر پائپ لائن سمندر سے باہر تعمیر کرے گی جبکہ 74کلومیٹر پائپ لائن ساحل کے ساتھ تیل لانے والے جہاز تک سمندر میں تعمیر کی جائیگی جو سمندرسے چٹاگانگ میں قائم کی گئی ریفائنری تک تیل پہنچائے گی ۔ منصوبے کے مطابق چینی کمپنی 146کلومیٹر پائپ لائن سمندر سے باہر تعمیر کرے گی جبکہ 74کلومیٹر پائپ لائن ساحل کے ساتھ تیل لانے والے جہاز تک سمندر میں تعمیر کی جائیگی جو سمندرسے چٹاگانگ میں قائم کی گئی ریفائنری تک تیل پہنچائے گی ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>