تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

سنکیانگ سے یوکرائن تک کارگو ٹرین روٹ کا باضابطہ آغاز ہو گیا

  30 اکتوبر‬‮ 2017   |    04:31     |     کارو بار

ارمچی (ویب ڈیسک ) چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے سے یوکرائن تک کارگو ٹرین روٹ کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ،پہلی کارگو ٹرین ارمچی سے یوکرائن کے مشرقی شہر پولٹاوا کے لیے روانہ ہو گئی ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے صدر مقام ارمچی میں ایک نئے " چین -یورپ " کارگو ٹرین روٹ کا

باضابطہ آغاز ہوا۔ اس روٹ کے ذریعے پہلی کارگو ٹرین ارمچی سے یوکرائن کے مشرقی شہر پولٹاوا کے لیے روانہ ہوئی۔ اس ٹرین پر تیل کی تلاش اور بورنگ کا سازوسامان لدا ہوا ہے۔یہ سنکیانگ کو یوکرائن سے ملانے والی پہلی کارگو ٹرین ہے۔معلومات کے مطابق مذکورہ ٹرین قازقستان اور روس سے گزرتے ہوئے یوکرائن کے شہر پولٹاوا تک پہنچے گی۔ اس نئے روٹ کے ذریعے دو ماہ سے زائد کا سمندری سفر اب صرف پندرہ دن میں طے ہوا ہو گا۔ دو ہزار سترہ کیاختتام تک سنکیانگ سے مجموعی طور پر سات سو چین-یورپ کارگو ٹرینز کی روانگی متوقع ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>