تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

  1 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    10:15     |     کارو بار

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے عوام پر ایک بار پھر پیٹرول بم گرادیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا۔ پیٹرول 75.99 پیسے فی لیٹر تک جا پہنچا۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کرکے عوام کی مشکلات میں بھی اضافہ کردیا، مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئے

شہری اب پیٹرول مزید مہنگا خریدنے پر مجبور ہوگئے.آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا ہے، پیٹرول کی قیمت میں2روپے 49 پیسےفی لیٹراضافہ اور ڈیزل کی قیمت میں5روپے 19 پیسےفی لیٹراضافہ کیا گیا ہے.اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپےفی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹرکا اضافہ کیا گیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگیا۔قیمتوں میں اضافے کے بعد اب پیٹرول کی موجودہ قیمت 75.99 روپے فی لیٹر، ہوگئی ہے جس سے مہنگائی کے بوجھ تلے دبی عوام مزید مشکلات کا شکار ہوں گے۔ جس سے مہنگائی کے بوجھ تلے دبی عوام مزید مشکلات کا شکار ہوں گے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
100%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>