تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے لئے 15نومبر تک کی توسیع

  1 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    11:10     |     کارو بار

اسلام آباد (ویب ڈیسک )فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع کرتے ہوئے 15نومبر 2017تک کی مہلت دے دی۔ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ پہلے 30 ستمبر تھی،پھر توسیع کر کے اسے 31اکتوبر مقرر کیا گیا اور اب ایک بار پھر ٹیکس گوشوارے جمع

کرانے کی مدت میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق اس کی وجہ گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں 50 فیصد سے بھی زائد کمی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اب تک گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد صرف 5لاکھ80ہزار ہے ، جبکہ گزشتہ سال یہ تعداد 12لاکھ 16ہزار800تھی۔انفرادی طور پر 5لاکھ 58ہزار افراد نے گوشوارے جمع کرائے، 21ہزار 66 ایسوسی ایشن آف پرسنز بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق اس سال گوشوارے جمع کرانے والی کمپنیوں کی تعداد 690ہے۔گزشتہ سال 11 لاکھ 37 ہزار افراد نے انفرادی طور پرٹیکس گوشوارے جمع کرائے تھے، ایسوسی ایشنز آف پرسنز اور کمپنیوں کی مجموعی تعداد 79ہزار 800تھی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>