تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

حکومت نے 4 ہزار میگاواٹ سے زائد کے 4 پاور پلانٹس بند کردیئے

  3 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    03:41     |     کارو بار

اسلام آباد(ڈیلی آزادویب ڈیسک) حکومت نے 4 ہزار 250 میگاواٹ کے 4 پاور پلانٹس بند کردیئے جس سے ملک میں لوڈشڈنگ بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔پاور ڈویژن کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وفاقی حکومت کی ہدایت پر مہنگے تیل پربجلی بنانے والے 4250 میگاواٹ کے 4 پاورپلانٹس بند کردیئے گئے ہیں۔

پاور ڈویژن کے مطابق بند کیے جانے والے پاور پلانٹس میں 950 میگاواٹ کا حبکو پاور پلانٹ، ایک ہزار میگاواٹ کا مظفر گڑھ پاور پلانٹ،400 میگاواٹ کا جامشورو اور700 میگاواٹ کا کیپکو پاورپلانٹس شامل ہیں۔پاور ڈویژن کے مطابق وفاقی حکومت کی ہدایت پر1200 میگاواٹ کے نشاط پاور اور نشاط چونیاں پاور پلانٹس، لبرٹی، حبکو نارووال اور اٹلس پاورپلانٹس بھی بند کردیئے گئے ہیں۔پاور ڈویژن کا کہنا ہےکہ نیوکلیئر پاور پلانٹس میں چشمہ ون، ٹو، تھری اور فور شامل ہیں جب کہ اسموگ کے باعث چاروں نیوکلیئر پاورپلانٹ بھی بند ہیں تاہم ان پاور پلانٹس کی 72 گھنٹوں میں بحالی متوقع ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پن بجلی کی پیداوار7 ہزار کی صلاحیت کے مقابلے میں 2700 میگاواٹ ہے تاہم صورت حال کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ تاہم صورت حال کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>