تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

خواتین کو ملازمتوں میں مردوں کے برابر آنے کے لیے 217 سال درکار، رپورٹ

  3 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    03:46     |     کارو بار

نیویارک (ڈیلی آزادویب ڈیسک )ورلڈ اکنامک فورم کی رپورٹ کے مطابق خواتین کو ملازمتوں میں مردوں کے برابر تنخواہیں اور نمائندگی حاصل کرنے کے لیے مزید 217 سال کا انتظار کرنا پڑے گا۔ورلڈ اکنامک فورم کی رپورٹ کے مطابق 144 ممالک کی فہرست میں آئس لینڈ، ناروے، فن لینڈ، روانڈا اور سوئیڈن تعلیم، صحت، معاشی مواقع اور سیاسی نمائندگی میں

خواتین کو یکساں حقوق دینے کی کوششوں میں سرفہرست ہیں۔پاکستان، یمن، شام، چاڈ اور ایران خواتین کو ان شعبوں میں برابری دینے کی کوششوں میں کم ترین سطح پر ہیں۔رپورٹ کے مطابق پچھلے سال معاشی لحاظ سے صنفی امتیاز ختم ہونے کے لیے ایک 170 سال کا عرصہ بتایا گیا تھا جس میں اس سال اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ خواتین کو ملازمتوں میں مردوں کے برابر تنخواہیں اور نمائندگی حاصل کرنے کے لیے مزید 217 سال کا انتظار کرنا پڑے گا۔رپورٹ کے مطابق ملازمتوں میں خواتین کومردوں کے مقابلےمیں آدھی تنخواہ و مراعات دی جاتی ہیں جس سے صنفی گیپ 58 فیصد ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>