تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بڑی تیزی

  3 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    10:59     |     کارو بار

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان، 100 انڈیکس 565 پوائنٹس اضافے سے 41064 پوائنٹس پر بند ہوا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ہفتے کے آخری دن تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 565 پوائنٹس کے اضافے سے 41064 پوائنٹس پر بند ہوا۔تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو پی ایس

ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 40500، 40600، 40700، 40800، 40900 اور 41000 پوائنٹس 6 بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 565 پوائنٹس کے اضافے سے 41064 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 342 پوائنٹس کی تیزی سے 20939 پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 305 پوائنٹس کی تیزی رہی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 1080 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔کاروبار کے دوران مارکیٹ سرمایہ میں 85 ارب 10 کروڑ 59 لاکھ 26 ہزار 6 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 4 کروڑ 17 لاکھ 20 ہزار 904 روپے کی تیزی رونماء ہوئی تاہم خرید و فروخت میں 10 لاکھ 64 ہزار 60 حصص کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>