تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

چین 2025 تک صنعتی انٹرنیٹ انفراسٹرکچر نیٹ ورک کی تعمیر مکمل کر لے گا

  4 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    02:34     |     کارو بار

بیجنگ (ویب ڈیسک ) چینی صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ چین 2025 تک صنعتی انٹرنیٹ انفراسٹرکچر نیٹ ورک کی تعمیر مکمل کر لے گا ،2035 تک چین صنعتی انٹرنیٹ کے شعبے میں دنیا میں سر فہرست ہو گا۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے نائب وزیر برائے صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی چھن زاو شیونگ نے بتایا کہ چین نے ملک میں صنعتی

انٹرنیٹ کی مکمل تعمیر کے لیے وقت کا تعین کر دیا ہے اور چین بھر میں 2025 تک صنعتی انٹرنیٹ انفراسٹرکچر نیٹ ورک کی تعمیر مکمل کر لی جائے گی۔ 2025 تک چین میں تمام خطوں اور شعبہ جات کی صنعتی انٹرنیٹ تک رسائی ممکن ہو گی جبکہ 2035 تک چین صنعتی انٹرنیٹ کے شعبے میں دنیا میں سر فہرست ہو گا۔نائب وزیر نے کہا کہ حالیہ صدی کے وسط تک چین کو صنعتی انٹرنیٹ کی مجموعی مضبوطی کے لحاظ سے دنیا کے اولین ممالک میں شامل ہونا چاہیے۔وزارت کے ایک اہلکار ہان شیا کے مطابق صنعتی انٹرنیٹ دنیا میں ایک نیا تصور ہے اور دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں چین ابھی بھی پیچھے ہے۔ اس سے قبل پیر کے روز چین کی ریاستی کونسل کے ایگزیکٹو اجلاس کے دوران صنعتی انٹرنیٹ کی ترقی کے لیے رہنما اصولوں کی منظوری دی گئی تھی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>