تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

پالیسی کا تسلسل قائم رہا تو پاکستان ایشیا کا ٹائیگر بن سکتا ہے، احسن اقبال

  6 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    03:46     |     کارو بار

پشاور(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ پالیسی کا تسلسل قائم رہا تو پاکستان ایشیا کا ٹائیگر بن سکتا ہے، بدقسمتی سے جمہوری پالیسی کے تسلسل کو قائم نہیں رہنے دیا گیا ہے، چند لوگ صبح سے شام تک ملک میں مایوسی پھیلاتے ہیں، پاکستان میں دہشتگردی کا خاتمہ کردیا ہے، مئی 2018 تک 10ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی جائے گی

، 2013میں پاکستان کی حالت تباہ جہاز جیسی تھی، پالیسی کے تحت اس جہاز کو دوبارہ چلنے کے قابل بنایا، جو ملک ترقی کررہا ہو کیا وہ ستیاناس اور بیڑہ غرق ہے؟پرانی مردم شماری پرالیکشن کا مطالبہ بچگانہ ہے۔پیر کو احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معیشت میں تسلسل قائم رہے تو پاکستان ایشیا کا ٹائیگر بن سکتا ہے، بدقسمتی سے سیاسی استحکام کو سبوتاژ کیا گیا، عالمی ادارے کہہ رہے تھے، کہ پاکستان میں بول وار کا خطر ہے ، ملک میں کوئی ایسا دن نہیں تھا، جب لاشیں نہیں گرتی تھیں،لوگ پوچھتے تھے کہ دہشتگردی میں آج کتنے لوگ جاں بحق ہوئے۔ سانحہ اے پی ایس ہولناک حادثہ تھا، دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے ، انہوں نے کہا کہ چار سال پہلے پاکستان دہشتگردوں کے نرخے میں تھا، آج پاکستان چڑھائی پر ہے، اور دہشتگرد محصور ہوچکے ہیں۔ دہشتگردی ،بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ میں 80 سے 90فیصد کمی آئی ہے، دشمن بھی اعتراف کرتا ہے، کہ پاکستان میں دہشتگردی کا خاتمہ کردیا گیا ہے، مئی 2018تک سسٹم میں10ہزار میگاواٹ بجلی شامل کرلیں گے، حکومت کی حکمت عملی کے باعث توانائی بحران پر قابو پایا گیا، ہم ہر گز اجازت نہیں دیں گے کہ کوئی قوم میں مایوسی پھیلائے،انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے جمہوری پالیسی کے تسلسل کو قائم نہیں رہنے دیا گیا، ہم دائرے میں گھومتے رہے جس کی کوئی منزل نہ تھی، 2013میں پاکستان کی حالت تباہ جہاز جیسی تھی، پالیسی کے تحت اس جہاز کو دوبارہ چلنے کے قابل بنایا، آج پھرپاکستان کو ٹیک آف کا موقع دیا گیا ہے، ماضی میں پاکستان دہشتگردی کے ذریعے یرغمال تھا، آج ملک ترقی کی راہ میں گامزن ہے، جو ملک ترقی کررہا ہو، کیا وہ ستیا ناس اور بیٹرہ غرق ہے؟ قوم کی امید اب جاگ گئی ہے،اور اعتماد کے ساتھ اپنے مستقبل کو دیکھ رہی ہے، پاکستان میں توانائی بحران کا جلد خاتمہ کردیا جائے گا

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>