تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

اسٹیٹ بینک نے مختلف بنکوں کی اے ٹی ایم سے خراب اور جعلی کرنسی

  7 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    08:49     |     کارو بار

اسلام آباد (ڈیلی آزادنیوز ڈیسک )اسٹیٹ بینک نے مختلف بنکوں کی اے ٹی ایم سے خراب اور جعلی کرنسی نوٹوں کی شگایات کا نوٹس لیتے ہوئے اور اس کی روک تھام کے لئے تمام بنکوں کے لئے بنکوں میں نصب شدہ سیکورٹی کیمروں کی وڈیو ریکارڈنگ دو ماہ تک رکھنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے احکامات کے مطابق اے ٹی ایم سے جعلی نوٹوں کی تقسیم کی روک تھام

کے لئے اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ بنکوں کا عملہ جو ان اے ٹی ایم مشینوں میں کرنسی نوٹ ریفل کرنے کے لئے ڈیوٹی دے گا، ان کے لباس کا بھی خیا ل رکھا جائے گا۔ اور اس سٹاف کو پابند کیا جائے کہ وہ اے ٹی ایم مشینوں میں کرنسی نوٹ بھرتے وقت ڈھیلے ڈھالے یا جیبوں والے کپڑے نہ پہنیں، کیونکہ اس قسم کے کپڑوں سے آسانی کے ساتھ جعلی کرنسی اے ٹی ایم مشینوں میں ڈالی جا سکتی ہے۔ عوام کا کہنا ہے ، کہ اکثر اے ٹی ایم سے فراہم ہونے والی کرنسی میں جعلی نوٹ بھی نکل آتے ہیں ۔ جو بنک واپس یا تبدیل نہیں کرتا۔اور اس طرح عام لوگوں کا مالی نقصان ہوتا ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>