تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

پاکستان کےحالات ٹھیک نہیں،فرانسیسی کمپنی نے گاڑیاں تیار کرنے سےانکار کردیا

  17 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    03:21     |     کارو بار

پیرس (ویب ڈیسک )گاڑیاں بنانے والی فرانسیسی کمپنی رینالٹ جو پاکستان میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتی تھی نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔یاد رہے کہ رینالٹ نے گندھارا نسان لمیٹڈ کے ساتھ پاکستان میں مشترکہ سرمایہ کاری کرنا تھی۔ خبر کےمطابق، رینالٹ کمپنی نے بگڑتے ہوئے کاروباری حالات کے باعث پاکستان میں سرمایہ

کاری کا فیصلہ واپس لیا ہے۔ رینالٹ کمپنی کراچی میں ایک پلانٹ لگا کر گاڑیاں تیار کرنے کا ارادہ رکھتی تھی، اس منصوبے کے ذریعے امید کی جا رہی تھی کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگا اور پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری ہوگی جس سے مقامی لوگوں کیلئے روزگار کے وسیع مواقع میسر آئیں گے۔گندھارا نسان لمیٹڈ نے باضابطہ طور پر اعلان بھی کردیا ہے کہ اس کی رینالٹ کے ساتھ مشترکہ سرمایہ کاری کا منصوبہ بند ہوگیا ہے۔کمپنی کچھ عرصہ سے رینالٹ کے ساتھ پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مذاکرات کر رہی تھی تاہم غیر یقینی کاروباری حالات کے باعث یہ منصوبہ شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہوگیا۔گندھارا نسان لمیٹڈ کے سیکرٹری شہریار اسلم کا کہنا ہے کہ ان کی کمپنی کا پورٹ قاسم پر پلانٹ پہلے سے کام کر رہا ہے، اسی میں رینالٹ نے مزید سرمایہ کاری کرنی تھی جس کے بعد رینالٹ کی گاڑیاں پاکستان میں ہی اسیمبل کی جانی تھیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

بزنس خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>