تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کا شمار دنیا کے امیر ترین افراد میں ہوتا ہے

  17 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    08:29     |     کارو بار

لاہور (نیوز ڈیسک)بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کا شمار دنیا کے امیر ترین افراد میں ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے موصوف ہمیشہ خبروں میں رہتے ہیں کیونکہ لوگ ناصرف ان کے بارے میں بلکہ ان سے وابستہ چیزوں اور لوگوں کے بارے میں بھی جاننا چاہتے ہیں۔ بلاشبہ امبانی خاندان کا شمار دنیا کے امیر ترین خاندانوں میں ہوتا ہے، امبانی خاندان اپنے طرز زندگی کی وجہ سے بھی خوب مشہور اور اس

خاندان کے اثاثوں کی مالیت اربوں ڈالرز ہے۔ ایسے میں کسی کے لیے بھی یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ ان کے بچوں کو بھی اچھی خاصی رقم ملتی ہو گی، تاہم ایسا ہرگز نہیں مکیش امبانی کی بیوی نیتا امبانی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو روزانہ 5 روپے دے کر سکول بھیجا کرتی تھیں جسے وہ کینٹین میں میں خرچ کرتے تھے۔ بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں نیتا کا کہنا تھا کہ ان کا بیٹا ایک دن ان کے پاس آیا اور 10 روپے کا مطالبہ کیا، اور کہا کہ سکول میں 5 روپے کا سکہ لانے پر بچے مذاق اڑاتے ہیں۔بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کا شمار دنیا کے امیر ترین افراد میں ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے موصوف ہمیشہ خبروں میں رہتے ہیں کیونکہ لوگ ناصرف ان کے بارے میں بلکہ ان سے وابستہ چیزوں اور لوگوں کے بارے میں بھی جاننا چاہتے ہیں۔اس کی مثال مکیش امبانی کا پرتعیش گھر بھی ہے، جس میں دنیا کی ہر جدید ترین سہولیات موجود ہیں۔ یہی نہیں بلکہ اس گھر میں ان کے ذاتی استعمال کی 500 گاڑیاں اور ایک عدد ہیلی کاپٹر بھی ہے۔انڈیا کی سب سے بڑی انڈسٹری ریلائنس کے مالک مکیش امبانی کے بچے کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ مٹی میں ہاتھ ڈالتے ہیں تو اسے سونا بنا دیتے ہیں

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
83%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
17%
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

بزنس خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>