تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

پیسکو ملازمین نے آئندہ اوور بلنگ، غلط میٹرریڈنگ اور کرپشن نہ کرنے کا حلف اٹھا لیا

  19 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    03:30     |     کارو بار

پشاور(ویب ڈیسک ) عوامی شکایات پرپشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو )نے اپنے ملازمین سے حلف لیا ہے کہ وہ آئندہ اوور بلنگ، غلط میٹرریڈنگ اور کرپشن نہیں کریں گے۔ پیسکو کے ملازمین کی حلف برداری کے لئے پشاور میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایگزیکٹو انجینئرز، ایس ڈی اوز، سپروائزرز اور میٹر ریڈرز سمیت پیسکو کے

ایک ہزار اہلکار شریک تھے۔ ایک ہزار سے زائد کارکنوں نے بدعنوانی سے توبہ کرتے ہوئے حلف دیا کہ وہ نہ تو کرپشن کریں گے اور نہ اوور بلنگ میں اپنا حصہ ڈالیں گے جب کہ اس موقع پر بعض ملازمین خوش گپیوں میں مصروف رہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ملازمین سے حلف لینے کا فیصلہ عوامی شکایات پر کیا گیا جس میں پیسکو اہلکاروں پر اوور بلنگ، غلط میٹر ریڈنگ اور رشوت لینے کے الزامات لگائے گئے تھے۔ سرکاری ملازمین سے کرپشن نہ کرنے کا حلف لینا اپنی نوعیت کا یہ پہلا واقعہ ہے۔حلف برداری کے موقع پر پیسکو اہلکاروں کی سنجیدگی کا یہ عالم تھا کہ اگلی صفوں پر موجود اہلکار چیف ایگزیکٹو سے حلف لیتے رہے اور پچھلی صفوں میں کھڑے اہلکار خوش گپیوں میں مصروف رہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

بزنس خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>