تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

ایک بٹ کوائن ساڑھے 9 لاکھ کا ہوگیا

  27 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    11:28     |     کارو بار

نیویارک(ویب ڈیسک) سائبر ورچوئل کرنسی بٹ کوائن کی قیمت پہلی بار نو ہزار ڈالرز سے بھی تجاوز کر گئی، اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اس کی قدر میں لگ بھگ 6 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ، اس وقت اس کرنسی کے ایک یونٹ یا ایک سکے کی قیمت اس وقت 9143 ڈالرز (9 لاکھ 61 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) تک پہنچ چکی ہے

، یعنی آپ ایک بٹ کوائن سے 20 تولے کے قریب سونا خرید سکتے ہیں، تمام بٹ کوائنز کی مجموعی مالیت اس وقت 152 ارب ڈالرز سے تجاوز کرچکی ہے۔تفصیلات کے مطابق سائبر ورچوئل کرنسی بٹ کوائل کی قیمت پاکستانی 9 لاکھ 61ہزار روپے سے بھی زائد کا ہوگیا، پہلے کہا جارہا تھا کہ یہ کرنسی رواں سال کے آخر میں دس ہزار ڈالرز کی حد عبور کرسکے گی مگر موجودہ تیزی کو دیکھ کر تو کہا جاسکتا ہے کہ 2017 کے اختتام پر یہ 12 سے 15 ہزار ڈالرز تک بھی پہنچ سکتی ہے، یہی وجہ ہے کہ اب بڑے ادارے بھی اب اس میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ انٹرنیٹ کی اس کرنسی نے بیس نومبر کو ہی 8 ہزار ڈالرز کا سنگ میل طے کیا تھا جبکہ رواں ماہ کے آغاز میں ہی پہلی بار 7 ہزار ڈالرز کی حد کو چھوا تھا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
50%
ٹھیک ہے
50%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

بزنس خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>