تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

صوبائی دارلحکومت پشاور میں سردی میں اضافہ کے ساتھ ہی

  28 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    08:04     |     کارو بار

پشاور (ڈیلی آزادنیو زڈیسک)صوبائی دارلحکومت پشاور میں سردی میں اضافہ کے ساتھ ہی شہر میں گیس بحران شدت اختیار کر گیا ہے جبکہ غیر قانونی طور پر گیس پریشر بڑھانے کے لئے مشینوں کااستعمال بھی شروع ہوگیا ہے نوتھیہ میں نابنائیوں نے بھی غیر قانونی طور پر مشینوں کااستعمال شروع کیا ہے جس سے گھریلو صارفین کو سب سے زیادہ مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہاہے ۔

ایل پی جی گیس ، کوئلہ ، لکڑی کی مانگ میں اضافہ ہوتے ہی دکانداروں نے من مانے نرخ مقرر کردیئے ہیں شہر میں گیس کے پریشر کی کمی کامسئلہ شدت اختیار کر گیاہے گنجان آباد رہائشی علاقوں میں خواتین رات کو گیس کے انتظار میں جاگنے پر مجبور ہو گئی ہے ۔ نوتھیہ ، یوسف آباد ، غریب آباد ، دلہ زاک روڈ ، خیبر بازار ، قصہ خوانی ، شعبہ ، سمیت مختلف علاقوں میں گھریلو اور کمرشل صارفین کو سوئی گیس کے پریشر انتہائی کم مل رہاہے گھر کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے ہیں۔نابنائیوں ، ہو ٹلوں کے انتظامیہ نے سی این جی سلینڈ ر کا استعمال شروع کردیاہے جس سے کسی بھی وقت کوئی بھی خوفناک واقعہ رونماء ہو سکتا ہے ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

بزنس خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>