تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

دنیا بھر میں بھارتی چاول کی مانگ میں کمی کے بعد پاکستانی چاول کی برآمدات میں

  28 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    08:43     |     کارو بار

فیصل آباد(ڈیلی آزادنیو زڈیسک) دنیا بھر میں بھارتی چاول کی مانگ میں کمی کے بعد پاکستانی چاول کی برآمدات میں غیر معمولی اضافہ متوقع ہے ۔ پاکستانی باسمتی چاول اپنی خوشبو اور کوالٹی کی وجہ سے پوری دنیا میں پسند کیا جاتا ہے۔ پاکستان دنیا میں چاول برآمد کرنے والے ممالک میں اہم مقام رکھتا ہے۔ محکمہ زراعت نے کسانوں میں زرعی زہروں کے استعمال کے حوالے سے

شعوری مہم شروع کر دی ہے ۔ دنیا بھر کی چاول درآمد کرنے والی کمپنیوں نے محکمہ زراعت کے اس اقدام کی تحسین کی ہے۔ چاول ایک اہم نقد آور فصل ہے۔ یہ فصل ہماری غذائی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ پھپھوند کش زرعی ادویات ٹرائی سائیکلازول، کاربینڈازم اور تھائیوفینیٹ میتھائل کو ترک کرکے پاکستانی چاول کی مانگ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔دنیا بھر میں پیدا ہونے والے چاول پر زہریلی ادویات کا استعمال کم سے کم کیا جا رہا ہے۔ اس لئے اب پاکستان میں بھی اس حکمت عملی پر کام شروع ہوگیا ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

بزنس خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>