تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

ایک ہفتے کے دوران پیاز کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

  29 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    09:25     |     کارو بار

کراچی (نیوز ڈیسک )ماضی میں مارکیٹ میں 80 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہونے والی پیاز کی قیمت اب 25 روپے کلو تک آگئی ہے ، آئندہ ماہ قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان ملک میں پیاز کی زبردست پیداوار کے باعث ایک ہفتے میں اس کی ہول سیل قیمت 25 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے، سندھ آباد گار اور ویجیٹبل ایکسپوٹرز نے

حکومت سے پیاز کی برآمدات کی اجازت طلب کرلی، سندھ میں پیاز کی زبردست پیداوار کے باعث 80 روپے کلو میں فروخت ہونے والی پیاز اب ہول سیل مارکیٹ میں 25 روپے کلو تک پہنچ چکی ہے، سندھ آباد گار کا کہنا ہے آئندہ ماہ بلوچستان سے بھی پیاز کی آمد شروع ہوجائے گی جس سے قیمتیں مزید کم ہونے کا امکان ہے مگر ساتھ ہی پیاز کی قیمت اتنی کم ہونے سے کاشتکاروں کا نقصان ہوگا اس لئے حکومت اس کی قیمتوں میں استحکام کے لئے برآمدات کی فوری اجازت دے۔ دوسری جانب فروٹس اینڈ ویجیٹیبل ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پاکستانی پیاز اپنی کوالٹی کے باعث خطے میں بہت مشہور ہے، اگر حکومت برآمدات کی اجازت دے تو بنگلا دیش، سری لنکا، یو اے ای اور دیگر ممالک کو پیاز برآمد کی جا سکتی ہے جس سے کثیر زرمبادلہ حاصل ہوجائے گا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

بزنس خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>