تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

پاکستان کا 5 سالہ اسلامی بانڈز پرشرح منافع 6 فیصد رکھنے کا امکان

  29 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    10:06     |     کارو بار

کراچی ( ڈیلی آزادنیو زڈیسک )پاکستان کا 5 سالہ اسلامی بانڈز پرشرح منافع 6 فیصد رکھنے کا امکان، پاکستان کا 10 سالہ یورو بانڈز پر شرح منافع 7 فیصد رکھنے کا امکان، ذرائع آخری روڈ شو آج امریکی شہر بوسٹن میں کیا جا رہا ہے۔ گرتے ہوئے ذخائر اور معیشت کو سہارا دینے کی خاطر حکومت سکوک اور یورو بانڈز کا ایک بار پھر اجرائ￿ کرنے کی طرف جا رہی ہے، بینکنگ ذرائع کے

مطابق پاکستان 5 سال کے لئے اسلامی بانڈز کا اجرا کرے گی جس پر شرح منافع 6 فیصد رکھا جائے گا، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت 10 سالہ معیاد کے یورو بانڈز کا بھی اجرائ￿ کرے گی جس پر شرح منافع 7 فیصد تک دیا جائے گا، حکومت سکوک اور بانڈز کے اجرائ￿ سے ڈیڑھ سے 3 ارب ڈالر حاصل کر سکتی ہے، اس سے قبل پاکستان نے 2015 میں 50 کروڑ ڈالرز کے یورو بانڈز فروخت کیے تھے جبکہ 2016 میں 1 ارب ڈالر کے اسلامی بانڈز بھی جاری کیے گئے تھے۔دوسری جانب بینکنگ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک عالمی سرمایا کاروں نے چار ارب ڈالر کے سکوک اور یورو بانڈز کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی ہے جبکہ حکومت ڈیڑھ سے 3 ارب ڈالر کے سکوک اور یورو بانڈز جاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ بینکنگ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان 5 سال کے لئے اسلامی بانڈز کا اجرا کرے گا جس پر شرح منافع 6 فیصد جبکہ 10 سالہ یوروبانڈز شرح منافع 7 فیصد تک رکھا جائے گا۔ معاشی ماہرین کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں اس وقت شرح سود انتہائی کم ترین سطح پر موجود ہے، ایسے وقت میں سکوک اور بانڈز کے اجرائ￿ کا فیصلہ پاکستان کے لئے بہت فائدے مند ثابت ہو گا۔۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
100%
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

بزنس خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>