تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

ہنڈا کمپنی نے بھارت میں ایک نئی ہیوی بائیک متعارف کرا دی ، ہنڈا گولڈ ونگ کی تعارفی قیمت 26 لاکھ 85 ہزار روپے رکھی گئی ہے

  8 دسمبر‬‮ 2017   |    07:08     |     کارو بار

نئی دہلی: (ڈیل آزاد) انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان کی معروف کمپنی ہنڈا نے بھارت میں ایک نئی ہیوی بائیک متعارف کرا دی ہے۔ ہنڈا گولڈ ونگ کی بکنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اس کی تعارفی قیمت 26 لاکھ 85 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ گولڈ ونگ کے نئے ایڈیشن میں پہلے سے بہتر ٹیکنالوجی رکھی گئی ہے

جبکہ اس نئے ماڈل میں ڈیزائن اور چیسیز کو ایک نیا دلفریب لُک دیا گیا ہے۔نئی ہنڈا گولڈ ونگ میں 7 سپیڈ ڈی سی ٹی، نیا سسپنشن سیٹ اپ، ایپل کار پلے، ایچ ایس ٹی سی اور ایک نئے انجن کے ساتھ صارفین کی خدمت میں پیش کیا گیا ہے۔ یہ خصوصیات اسے ایک مکمل رائیڈر موٹر سائیکل بناتی ہیں۔ لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہنڈا کے بھارت میں سینئر وائس پریذیڈنٹ سیلز اینڈ مارکیٹنگ یدوندر سنگھ گولیریا کا کہنا تھا کہ 2018ء گولڈ ونگ کو گزشتہ ماہ ہی ٹوکیو میں منعقد ہونے والے موٹرشو میں متعارف کروایا گیا تھا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

بزنس خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>