تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک ہفتے کے دوران پوائنٹس کی کمی، انڈیکس 39 ہزار 80 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا

  9 دسمبر‬‮ 2017   |    07:31     |     کارو بار

کراچی: (ڈیلی آزاد) ایک ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 930 پوائنٹس کی کمی سے انڈیکس 39 ہزار 80 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ایک طرف ملک میں سیاسی عدم استحکام تو تھا ہی وہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے نے عالمی سطح پر بھی نیا بحران کھڑا کردیا جس سے پوری دنیا میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا

اور عالمی سرمایا کاروں نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹوں سے پیسہ نکالنا شروع کردیا جس کے اثرات پاکستان سٹاک ایکسچینج پر بھی نمایا نظر آئے۔جمعرات کے روز سٹاک مارکیٹ 1100 پوائںٹس سے زائد نیجے آگئی مگر جمعے کے روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اچانک ساڑے 4 روپے بڑھ جانے سے بیرونی سرمایا کاروں نے سٹاک مارکیٹ میں ایک بار پھر سرمایا لگانا شروع کردیا جس سے ایک وقت میں مارکیٹ میں 500 پوائنٹس سے زائد کی تیزی بھی دیکھنے میں آئی مگر اختتام پر سٹاک مارکیٹ 295 پوائںٹس کے اضافے سے 39 ہزار 80 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

بزنس خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>