تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

کاشتکار اپنی فصلات پر خصوصی توجہ دیں، بارش کے بعد اگنے والی جڑی بوٹیاںفصلوں کی پیداوار میں کمی کا باعث بنتی ہیں، ترجمان محکمۂ ذراعت

  11 دسمبر‬‮ 2017   |    07:19     |     کارو بار

لاہور (ڈیلی آزاد) محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ بارش کے بعد اگنے والی جڑی بوٹیاںفصلوں کی پیداوار میں کمی کا باعث بنتی ہیں، موسمیاتی پیش گوئی کے مطابق آئندہ چند روز پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور سردی بڑھنے کا امکان ہے ،اس لئے کاشتکار اپنی فصلات پر خصوصی توجہ دیں،

گندم کے کاشتکار بارش کی صورت میں کھیتوں سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کویقینی بنائیں کیونکہ بارش کے بعد جڑی بوٹیاں اگ آتی ہیں جو کہ گندم کی پیداوار کو 14 سے 42 فیصدتک کم کرسکتی ہیں، اس کے علاوہ زیادہ سردی کے باعث پانی فصلوں کے تنوں اور پتوں میں جم جاتا ہے جس سے پودے کی نشوونما کا عمل متاثر ہوتا ہے اسلئے کاشتکارزیادہ سردی کی صورت میں فصلوں کی ہلکی آبپاشی ضرور کریں،چھوٹی سبزیوں یانرسریوں کو پلاسٹک شیٹ سے ڈھانپ دیں، نائٹروجنی کھاد کا استعمال مقامی زرعی ماہرین کے مشورے سے کریں تاکہ پودوں کی بھرپور نشوونما ہوسکے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

بزنس خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>