تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میںریکارڈ اضافے کے باعث روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کا رجحان

  13 دسمبر‬‮ 2017   |    07:40     |     کارو بار

کراچی (ڈیلی آزاد)بھارت سے روئی کی درآمدات شروع نہ ہونے اور روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میںریکارڈ اضافے کے باعث روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کا رجحان۔پاکستان میںگزشتہ روز روئی کی قیمتیں 200روپے فی من اضافے کے بعد جاری سیزن کی نئی بلند ترین سطح7ہزار300روپے فی من تک پہنچ گئیں۔چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ رواں سال کپاس کی مجموعی ملکی پیداوار توقعات سے کم ہونے کے باعث پاکستانی میں روئی کی قیمتوں میں استحکام دیکھا جا رہا تھا

تاہم ٹیکسٹائل ملز مالکان نے اپنی ضروریات پوری کرنے کے لئے امریکہ،برازیل اور ویسٹ افریقی ممالک سے روئی کے درآمدی معاہدے شروع کر دیئے تھے تاہم اس دوران حکومت پاکستان نے بھارت سے روئی درآمد کے لئے عائد شرائط میں کچھ نرمی کرتے ہوئے درآمدی پرمٹ کابھی اجراء شروع کر دیا تھا لیکن بھارت میں بھی کپاس کی مجموعی ملکی پیداوار میں غیر متوقع کمی اور پاکستانی ٹیکسٹائل ملز مالکان کی دلچسپی کے باعث بھارت میں روئی کی قیمتوں میں زبردست تیزی کا رجحان سامنے آیاجس کے باعث پاکستانی ٹیکسٹائل ملز مالکان پچھلے چند روز سے بھارت سے روئی درآمد کرنے یا نہ کرنے بارے گو مگوں کی کیفیت کا شکا تھے لیکن پچھلے دو روز ر کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں ہونے والے ریکارڈ اضافے کے باعث بھارت سے روئی درآمد ہونے کے امکانات انتہائی معدوم ہونے سے پاکستان میں روئی کی قیمتوں میں زبردست تیزی کا رجحان سامنے آیا ہے اور توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران پاکستان میں روئی کی قیمتوں میں مزید تیزی کے ساتھ ساتھ ملکی کاٹن برآمدات میں بھی خاطر خواہ اضافہ سامنے آئے گا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

بزنس خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>