تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

شنگھائی الیکٹرک پاور کمپنی اپنے شیئر ہولڈرز کے رقوم کی منتقلی کی مدت کو رواں سال 15 دسمبر سے 15 دسمبر 2018 تک کیلئے توسیع دینا چاہتی ہے

  14 دسمبر‬‮ 2017   |    07:23     |     کارو بار

کراچی(ڈیلی آزاد) فاؤنڈیشن سیکیورٹیز کے ریسرچ نوٹ کے مطابق کے الیکٹرک کے 66 فیصد حصص کو خریدنے کی خواہش مند شنگھائی الیکٹرک کمپنی نے اپنے شیئر ہولڈرز کے غیر معمولی اجلاس کے بعد ان کی رقوم کی پوری طرح منتقلی کی مدت میں توسیع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ریسرچ نوٹ میں بتایا گیا کہ شنگھائی الیکٹرک پاور کمپنی اپنے شیئر ہولڈرز کے رقوم کی منتقلی کی مدت کو رواں سال 15 دسمبر سے 15 دسمبر 2018 تک کیلئے توسیع دینا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیئر ہولڈرز کے اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد میں مدت کے علاوہ دیگر تجارتی منصوبوں میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔فاؤنڈیشن سیکیورٹیز کے ریسرچ کے سربراہ نعمان خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے 12 دسمبر کو شنگھائی اسٹاک ایکسچینج کی چینی ویب سائٹ پر ریگولیٹری فلنگ تک کی رسائی حاصل کی تھی۔کے الیکٹرک میں بڑے حصص کی مالک پبلک ریلیشنز ایجنسی (ابراج) کے ترجمان نے خبر کی تصدیق کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی ٹیم کے ذریعے اس معاملے پر رائے دینے کے حوالے سے دیکھ رہے ہیں جس کے بعد ہم آپ کو آگاہ کردیں گے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

بزنس خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>