تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

مثبت سوچ نفسیاتی امراض سے محفوظ رکھتی ہے،شہباز شریف

  10 اکتوبر‬‮ 2016   |    01:14     |     صحت و زندگی

لاہور (ڈیلی آزادنیوزڈیسک )پنجاب کے وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دماغ انسانی جسم کا اہم ترین جزو ہے، جس کا متوازن رہنا صحت مند زندگی کیلئے ضروری ہے، مثبت سوچ اورفکر ذہنی اور نفسیاتی امراض سے محفوظ رکھتی ہے۔ ذہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہاکہ اس دن کو منانے کامقصد ذہنی اورنفسیاتی امراض کے بارے میں شعور بیدار کرنا اور ایسے مریضوں کے علاج معالجے اور بحالی کی کوششوں کو مربوط بنانا ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ صحت وتندرستی اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے، ذہنی اور جسمانی طور پر صحت مند انسان ہی معاشرے کی بھلائی کیلئے بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاسکتے ہیں۔ شہبازشریف نے کہا کہ قانون فطرت سے ہٹ کر زندگی گزارنے سے بھی ذہنی امراض لاحق ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین تصاویر


>